سپین نے امریکی جنگی طیاروں پر اپنی فضائی حدود بند کر دی
امریکا ،اسرائیل کو جنگ کیلئے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں دی وزیراعظم ایران پر حملوں کو غیرقانونی قرار دے چکے :وزیردفاع مارگریٹا روبلز
میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)سپین کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے ایران پر حملوں میں شامل امریکی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دی۔وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے جنگ سے متعلق کسی بھی کارروائی کے لئے فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دی ہے اور نہ ہی فضائی حدود کے استعمال کی۔فوجی اڈوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان مارچ کے آغاز میں ہی کر دیا گیا تھا، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید رد عمل دیتے ہوئے سپین کے خلاف تجارتی اقدامات کی دھمکی دی تھی۔ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے ۔