آسٹریلیا نے کیمرون گرین کو آئی پی ایل میں بولنگ سے منع کر دیا
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آئی پی ایل کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو بولنگ سے روک دیا گیا۔
ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں کے کے آر کو شکست ہوئی،کپتان اجنکیارہانے نے کیمرون کے حوالے سے سوال پر کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھیں،کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمرون کو مختصر وقت کے لیے بولنگ سے روکا ، کمر کے نچلے حصے کی انجری کی احتیاط کے لیے بولنگ سے روکا گیا ہے ،کے کے آر کو اس حوالے سے باقاعدہ طور پر بتا دیا گیا تھا۔