ہائبرڈ گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ، پاکستانی کمپنی کا نیا سنگ میل عبور
اسٹاک ایکسچینج کوخط، فور وہیلرز مینوفیکچرنگ فیسلٹی کی توسیع، نئی سرمایہ کاری تفصیلات فراہم
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستانی آٹو کمپنی نے نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ کا آغاز کردیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے جس میں فور وہیلرز مینوفیکچرنگ فیسلٹی کی توسیع اور نئی سرمایہ کاری کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں کمپنی کے مطابق اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جس کا مقصد جدید ہائبرڈ اور پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار کو فروغ دینا ہے کمپنی کی دستاویزات کے مطابق پہلی ہائبرڈ ٹینک 500 گاڑی کا ٹرائل آپریشن رواں ہفتے شروع کیے جانے کا امکان ہے ، جو ٹربو انجن اور جدید پلگ اِن ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی۔ خط میں بتایا گیا توسیعی منصوبے پر ساڑھے 11ارب روپے خرچ ہونگے۔