جدہ اجلاس:سعودی ولی عہد، امیر قطر ، اردن بادشاہ کی شرکت
اجلاس میں خطے کی تازہ صورتحال ،جاری کشیدگی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا سکیورٹی کیلئے مشترکہ کوششوں کو مربوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال
جدہ(دنیا مانیٹرنگ)سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس میں سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے شرکت کی۔اجلاس میں خطے کی تازہ صورتحال اور جاری کشیدگی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، رہنماؤں نے خطے میں سکیورٹی اور استحکام کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مربوط کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور اردن کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملے ایک خطرناک پیش رفت ہے جو خطے کے امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔