کیفین یادداشت بہتر بنا سکتی ہے ، نئی تحقیق میں انکشاف

کیفین یادداشت بہتر بنا سکتی ہے ، نئی تحقیق میں انکشاف

سنگاپور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کیفین یادداشت کو نیند کی کمی کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچا سکتی ہے بلکہ اسے دوبارہ بہتر کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے ۔

تحقیق کے دوران نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے محققین نے دماغ کے حصے ‘ہپوکیمپس’ کے ریجن ‘سی اے 2’ پر توجہ مرکوز کی، جسے سماجی یادداشت کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے ۔محققین کی جانب سے چوہوں پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی سے دماغ میں اڈینوسین نامی کیمیکل سے متعلق سگنلنگ میں اضافہ ہوتا ہے ، جس سے نیند کو فروغ ملتا ہے اور یادداشت متاثر ہوتی ہے ۔تحقیق کے نتائج کے مطابق کیفین دماغ میں اڈینوسین نامی کیمیکل سے متعلق سگنلنگ کو کم کر سکتی ہے اور سماجی یادداشت کو نیند کی کمی کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے محفوظ رکھ سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں