کھلاڑی ثابت کریں وہ فیفا ورلڈ کپ کے قابل ہیں، آسٹریلوی کوچ
میلبورن (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹونی پوپووچ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لئے حتمی سکواڈ کی تشکیل سے قبل نئے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کیوراسا کے خلاف دوستانہ میچ میں اپنی صلاحیتیں ثابت کر کے ٹیم میں جگہ پکی کریں۔
ٹونی پوپووچ نے واضح کیا کہ فیفا ورلڈ کپ کے اتنے قریب پہنچ کر ہر کھلاڑی کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ وہ دوڑ میں شامل ہے ، لیکن اب انہیں اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ میگا ایونٹ کے لیے ٹیم میں شمولیت کے حقدار ہیں۔