آسٹریلیا میں بیکٹیریا سے بھی چھوٹا کیو آر کوڈ تیار

آسٹریلیا میں بیکٹیریا سے بھی چھوٹا کیو آر کوڈ تیار

سڈنی(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے بیکٹیریا سے بھی چھوٹا کیو آر کوڈ تیار کر لیا۔آسٹریا کی ویانا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے چارجڈ زرات کی شعاعوں کا استعمال کرتے ہوئے سیرامک کی ایک خاص قسم پر کندہ کیا۔

جس میں کافی برسوں تک ڈیٹا کو محفوظ کیا جا سکتا ہے اور ڈیٹا پڑھا جا سکتا ہے ۔1.98 مربع مائیکرو میٹر رقبے پر پھیلے اس کیو آر کوڈ کے سب سے چھوٹے کیو آر کوڈ کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کر دی ہے ۔یہ کیو آر کوڈ (جس کو سکین کرنے سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ کھلتی ہے ) اتنا چھوٹا ہے کہ عام روشنی میں اس کو دیکھنا ناممکن ہے اور اس کو صرف الیکٹرون مائیکرو سکوپ میں دیکھا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں