لاہور،خانیوال اورمیانی میں 3افرادکی خودکشی

  لاہور،خانیوال اورمیانی  میں 3افرادکی خودکشی

لاہور،خانیوال ،میانی (نیوزایجنسیاں ،نامہ نگار) مختلف وجوہات پر 3افرادنے خودکشی کرلی،بتایاگیاہے کہ لاہورمیں والٹن روڈ پر ٹیوٹا گیٹ وے کے قریب32 سالہ عمر نے زیرِ تعمیر عمارت سے چھلانگ لگا کرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔۔۔

خانیوال میں 50 سالہ بشارت سکنہ 133 سولہ ایل نے گھریلو ناچاقی پر لوئر باری دوآب کینال میں چھلانگ لگا کر زندگی سے منہ موڑا جبکہ میانی کے علاقے محلہ دروازہ پکھووال میں 25 سالہ شہباز نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز بیرون ملک جانے کے لیے والد سے رقم کا مطالبہ کر رہا تھا، جس پر گھریلو تنازع پیدا ہوا۔متوفی چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ، والدہ پہلے ہی فوت ہوچکی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں