جنید انوار کا سمندری خوراک کا ضیاع روکنے کیلئے اقدامات پرزور

جنید انوار کا سمندری خوراک کا ضیاع روکنے کیلئے اقدامات پرزور

بحری ماحولیاتی نظام کاتحفظ ممکن، معاشی استحکام کوفروغ میسر، یوم زیرو ویسٹ پرپیغام

کراچی (کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے سمندری خوراک کے ضیاع کوکم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے پائیدار بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے بنیادی حیثیت قرار دیا ہے ، عالمی یومِ زیرو ویسٹ کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ سمندری خوراک کے ضیاع میں کمی سے نہ صرف بحری ماحولیاتی نظام کا تحفظ ممکن ہے بلکہ معاشی استحکام کو فروغ ملتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمندری خوراک کے ضیاع میں کمی اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ہدف نمبر 14 کے حصول کیلئے ناگزیر ہے ، جس کا مقصد سمندروں اور بحری وسائل کا تحفظ اور پائیدار استعمال یقینی بنانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں