آئی پی ایل میں ٹاس فکسنگ پر شائقین کرکٹ برہم

آئی پی ایل میں ٹاس فکسنگ پر شائقین کرکٹ برہم

آئی پی ایل میں ٹاس فکسنگ پر شائقین کرکٹ برہم کسی بھی غیر شفاف عمل سے لیگ کی ساکھ خطرے میں پڑ سکتی ہے ،تجزیہ کار

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)مہذب اور شریف لوگوں کے کھیل کرکٹ کو سیاست اور کرپشن سے ناپاک کرنے والا بھارت تنقید کی زد میں آگیا۔ آئی پی ایل کے آغاز کے ساتھ ہی ٹاس کے فیصلے کو لے کر مداحوں میں شدید غصہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ سوشل میڈیا پر کئی شائقین نے یہ الزام لگایا ہے کہ کچھ ٹیموں کے ٹاس میں جان بوجھ کر ہیر پھیر ہو رہی ہے ، جس سے میچز کی شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔حال ہی میں ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ٹاس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سکہ زمین پر گرتے وقت کیمرے کا رخ بدل دیا جاتا ہے اور اسے سکرین پر نہیں دکھایا جاتا۔کھلاڑیوں اور تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹاس کا نتیجہ اکثر میچ کے ابتدائی پل میں ٹیموں کی حکمت عملی کو متاثر کرتا ہے اور کسی بھی غیر شفاف عمل سے پوری لیگ کی ساکھ خطرے میں پڑ سکتی ہے اور شائقین کا اعتماد کم ہو سکتا ہے ۔گزشتہ سیزنز میں بھی ٹاس کے نتیجے کو لے کر کئی تنازعات سامنے آئے تھے اور اس بار شائقین نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں