انسانی سمگلنگ،لاہور ایئرپورٹ سے2مسافر،3ایجنٹس گرفتار
شاہزیب اور مرزا عثمان کا سری لنکا،کمبوڈیا کے راستے البانیہ جانے کا منصوبہ تھا
لاہور ( نیوز رپورٹر )علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزا کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور 2 مسافروں ، 3 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا،حکام کے مطابق شاہزیب اور مرزا عثمان کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، جس پر ان سے پوچھ گچھ کی گئی،دورانِ تفتیش ملز موں نے انکشاف کیا کہ وہ سری لنکا اور کمبوڈیا کے راستے البانیہ جانے کا منصوبہ رکھتے تھے ، انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے انہوں نے ایجنٹس طیب، خالد اور کاشف علی کو فی کس 20 لاکھ روپے ادا کئے ہیں، نشاندہی پر امیگریشن حکام نے ایئرپورٹ پارکنگ میں کارروائی کرتے ہوئے تینوں ایجنٹس کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملز موں کو مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔