ڈیجیٹل فنانس میں تیز رفتار پیشرفت عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان پرنظریں
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت نے عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی،
جس سے ملک میں مالیاتی شمولیت اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات کے فروغ کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔اسی سلسلے میں چین کے معروف فن وولیوشن گروپ اور اس کی ذیلی کمپنی فن لیپ فنانشل سروسز کے وفد نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈیجیٹل فنانس، ریگولیٹری اصلاحات اور مالی شمولیت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے ایس ای سی پی کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کو سراہتے ہوئے پاکستان میں جدید مالیاتی حل متعارف کرانے اور اپنے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔