بچپن کی پرانی تصویر سے 33 سال بعد گمشدہ بھائی مل گیا
بیجنگ(نیٹ نیوز)وسطی چین سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بچپن کی ایک تصویر کے ذریعے چھوٹے بھائی کو تلاش کرلیا جو 33 سال سے گمشدہ تھا۔
44 سالہ لی لین کا تعلق صوبہ Hubei کے علاقے Xiantao سے ہے جو اپنے بھائی لی شین سے بچپن میں جدا ہوگئی تھیں۔ ایک دن جب بارش ہو رہی تھی اور وہ دونوں ایک ٹرک کے پچھلے حصے میں سو گئے جو انہیں ایک دوسرے شہر لے گیا۔ ایک معمر خاتون نے لی شین کو کھانے کی پیشکش کی۔لی لین کا خیال تھا کہ وہ مدد کرنا چاہتی ہے تو انہوں نے بھائی کو خاتون کے ساتھ جانے دیا اور پھر وہ کبھی واپس نہیں آیا۔ رواں سال اس وقت اہم پیشرفت ہوئی جب صوبہ جیانگشی کے ایک پولیس اہلکار نے چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی استعمال کرکے لی شین کو تلاش کرلیا ۔ دونوں 33 سال بعد پہلی بار جیانگشی کے پولیس سٹیشن میں ملے اور زار و قطار رونے لگے ۔