ٹیسٹ کیلئے خون کے بجائے جِلد کی سانسیں نتیجہ بتائیں گی
نیو یارک(نیٹ نیوز)ارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسی ویئرنگ ڈیوائس تیار کی ہے جو انسانی جلد کے ذریعے ہونے والے سانس لینے کے عمل یعنی گیسوں کے تبادلے کی پیمائش کر سکتی ہے ۔
یہ چھوٹی سی ڈیوائس انسانی صحت کی نگرانی کے روایتی طریقوں میں ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے ۔سائنسی نقطہ نظر سے یہ ایجاد اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہ خون کے نمونے لیے بغیر، جسم کے اندرونی نظام کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتی ہے ۔ یہ ٹیکنالوجی جلد سے خارج ہونے والی آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح کو مانیٹر کر کے طبی تشخیص کے عمل کو جدید اور آسان بناتی ہے ۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی اس ریسرچ کا مرکزی نقطہ ایک ایسی پہننے کے قابل کیمیکل سینسنگ پلیٹ فارم کی تیاری ہے جو انسانی جلد سے خارج ہونے والی گیسوں کی مسلسل اور درست پیمائش کر سکتی ہے ۔