کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ مؤثر بنانے کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے آرا طلب

کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ مؤثر بنانے کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے آرا طلب

کراچی (کامرس رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کو مؤثر بنانے کیلئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے رائے مانگ لی،

اعلامیے کے مطابق ریگولیٹری فریم ورک میں بہتری، مارکیٹ میں موجود رکاوٹوں کی نشاندہی کیلئے جامع سروے کا آغاز کیا، سروے کا مقصد موجودہ ڈھانچے کا تفصیلی جائزہ لینا، قرض کے اجرا کے عمل کو آسان بنانا، لسٹنگ کے مسائل کا حل تلاش کرنا اور کریڈٹ ریٹنگ کا طریقہ کار مؤثر بنانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں