ہمیں صبر اور برداشت کی قوت پیدا کرنی چاہیے :انعم تنویر

ہمیں صبر اور برداشت کی قوت  پیدا کرنی چاہیے :انعم تنویر

کراچی (آئی این پی)اداکارہ انعم تنویر نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر صبر اور برداشت کی قوت پیدا کرنی چاہیے کیونکہ ان چیزوں کے فقدان سے معاشرے میں منفی رحجانات فروغ پا رہے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دین میں سب سے زیادہ اخلاقیات پر زور دیا گیا ہے مگر آج بد قسمتی سے ہم اپنی اسلامی روایات سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ہمیں ٹی وی ڈراموں میں بھی ہمیں زیادہ سے زیادہ اخلاقیات کو موضوع بنانا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں