ہمایوں سعید میرے پاس تم ہو کی کامیابی پر گھبرا گئے تھے :ریشم

 ہمایوں سعید میرے پاس تم ہو کی  کامیابی پر گھبرا گئے تھے :ریشم

لاہور (آئی این پی)اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا ہے کہ ہمایوں سعید اپنے ڈرامے میرے پاس تم ہو کی شاندار کامیابی پر گھبرا گئے تھے ۔

 ریشم نے کہا کہ جب ہمایوں سعید نے میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کے بعد لاہور کا دورہ کیا تو کئی لوگوں نے انہیں اپنے گھروں میں مدعو کیا، ہمایوں سعید میرے گھر آئے ، انہوں نے بھانجی کو گلے لگایا اور پیار کیا، جس پر میری بھانجی خوشی سے جھوم اٹھی، وہ بہت عاجز اور شائستہ تھے ، لیکن ساتھ ہی نروس اور حیران بھی تھے کہ انہیں اتنی بڑی کامیابی پر یقین کرنا مشکل لگ رہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں