پی ایس او:عبوری بنیادوں پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کے تقرر کا فیصلہ
کراچی (کامرس رپورٹر)پی ایس اونے عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر کے تقرر کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ آگاہ کر دیا گیا،
اعلامیے کے مطابق بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس میں متفقہ منظوری کے بعدعبد السمیع کو عبوری سی ای او مقرر کیا گیا، جو 31 مارچ سے ذمہ داری لینگے، اسٹاک ایکسچینج کو ارسال خط میں بتایا گیا عبد السمیع بطور عبوری سی ای او سمیت موجودہ ذمہ داری چیف سپلائی چین آفیسر بھی انجام دینگے۔