ویمن اِن ٹیک ایکسیلیریٹر کے آٹھویں مرحلے کا آغاز
کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے ، ولیج کیپٹل اور انووینچرز گلوبل کے اشتراک سے آج ویمن اِن ٹیک پاکستان ایکسیلیریٹر کے آٹھویں مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے
جو ملک بھر میں خواتین کی قیادت میں چلنے والے ، ٹیکنالوجی سے تقویت یافتہ کاروباروں کو بااختیار بنانے کے آٹھ سال مکمل ہونے کی علامت ہے ۔اس پروگرام نے پاکستان میں اپنے آغاز کے بعد سے اب تک 1,300 سے زائد اداروں کی معاونت کی ہے ، جن میں 150 سے زائد فاؤنڈر خواتین گریجویٹ ہو چکی ہیں اور 50 سے زیادہ منصوبے ابتدائی فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سال 2026 کا مرحلہ فاؤنڈرز کو سرمایہ کاری کے لیے تیاری کی تربیت، ترغیبی فنڈنگ اور عالمی معیار کے نیٹ ورکس تک رسائی فراہم کرے گا جس سے وہ اپنے کاروبار کو مضبوط بنانے اور ترقی کیلئے بہتر پوزیشن حاصل کرنے میں مددحاصل کریں گی۔ پاکستان میں اس ایکسیلیریٹر کو انوونچرز گلوبل کے ذریعے چلایا جائے گا جو کاروباری معاونت اورایکوسسٹم کی ترقی میں اپنی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و ہیڈ آف کوریج برائے پاکستان ریحان شیخ نے کہا کہ کوہارٹ کا آٹھواں مرحلہ پاکستان میں کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہماری مستقل وابستگی کو ظاہر کرتا ہے اور وقت کے ساتھ ایکو سسٹم کی مسلسل ترقی کی عکاسی کرتا ہے ۔ویلیج کیپٹل کی ریجنل ڈائریکٹر برائے افریقہ و مشرق وسطیٰ نکامی والونیا نے کہا کہ سال2025 میں، پروگرام میں شامل 71 خواتین کی قیادت میں اسٹارٹ اپس نے اپنے کاروبار کو وسعت دی اور مجموعی طور پر 20 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد اضافی آمدن پیدا کی۔انوونچرز گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کی بانی،ندا اطہر نے کہا کہ ویمن اِن ٹیک ایکسیلیریٹر کے ذریعے ہمارا کام پاکستان بھر میں کاروباری خواتین کی معاونت کے لیے طویل مدتی عزم کا عکاس ہے ۔ موجودہ غیر یقینی صورتحال کے باوجود یہ فاؤنڈرخواتین نہ صرف مضبوط ہیں بلکہ ایسے قابلِ اعتماد اور ترقی پر مبنی کاروبار قائم کر رہی ہیں جو معیشت میں بامعنی کردار ادا کرتے ہیں۔