سیمنٹ کی برآمدات میں 6.56 فیصد اضافہ ریکارڈ

سیمنٹ کی برآمدات میں 6.56 فیصد اضافہ ریکارڈ

مارچ کے دوران مجموعی فروخت3.745ملین ٹن رہی ،مینوفیکچررز

کراچی(بزنس رپورٹر)مارچ 2026 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس عرصے میں مجموعی فروخت 3.745 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ میں 3.712 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا تھا۔ اس طرح سالانہ0.91 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق مارچ 2026 کے دوران مقامی سطح پر سیمنٹ کی فروخت 3.097 ملین ٹن رہی جو مارچ 2025 کی 3.103 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 0.20 فیصد کم ہے ،تاہم برآمدات میں 6.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کا حجم 608,614 ٹن سے بڑھ کر 648,564 ٹن تک پہنچ گیا۔ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران مجموعی سیمنٹ کی فروخت یعنی مقامی اور برآمدی 38.54 ملین ٹن رہی جو 35.1 ملین ٹن کے مقابلے میں 9.80 فیصد زیادہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں