معاشی مواقع، لاہور چیمبر کی وار ایڈوائزری جاری
لاہور (آن لائن)لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے کاروباری برادری اور حکومت کے لیے جامع وار ایڈوائزریز جاری کر دی ہیں تاکہ۔۔۔
معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوںنے کہا کہ علاقائی تنازع کے باعث جہاں پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی، عالمی تجارت اور شپنگ روٹس میں رکاوٹیں جیسے سنگین معاشی دباؤ پیدا ہوئے ہیں، وہیں پاکستان کے لیے کچھ اہم اسٹریٹجک مواقع بھی موجود ہیں جن سے بروقت منصوبہ بندی اور مربوط پالیسی اقدامات کے ذریعے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔