برآمدکنندگان پر جرمانے عائد کرنا غیرمنصفانہ ہے ، خرم اعجاز

 برآمدکنندگان پر جرمانے عائد کرنا غیرمنصفانہ ہے ، خرم اعجاز

کراچی(بزنس ڈیسک)معروف فارن ٹریڈ اور لاجسٹکس ماہر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر خرم اعجاز نے برآمدکنندگان پر پورٹ حکام اور شپنگ لائنز کے غیر منصفانہ اور استحصالی رویے پر شدید احتجاج کیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ برآمدکنندگان جو پہلے ہی توانائی کے بلند نرخوں اور عالمی طلب میں کمی سے پریشان ہیں اب بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کے باعث بھاری ڈیمریج اور ڈیٹنشن چارجز کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاملہ فورس میجورکے زمرے میں آتا ہے لہٰذا برآمدکنندگان پر جرمانے عائد کرنا قانونی اور اخلاقی طور پر درست نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں