ٹریفک حادثات،5جاں بحق،بس نے پولیس اہلکار کوکچل دیا

ٹریفک حادثات،5جاں بحق،بس نے پولیس اہلکار کوکچل دیا

شاہدرہ میں اہلکار موٹرسائیکل پر جارہا تھا، ہسپتال میں دم توڑ گیا، بس ڈرائیور فرار ہارون آباد میں 2نوجوان، حجرہ شاہ مقیم میں لڑکی،بصیرپور میں ٹرالی ڈرائیور چل بسا

لاہور،ہارون آباد،حجرہ شاہ مقیم(نمائندگان دنیا،نیوز ایجنسیاں)ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق ہوگئے ، شاہدرہ میں بس نے ایک موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار کو کچل دیابتایا گیا کہ اہلکار سعد ہاشمی سپیشل برانچ میں تعینات تھا،موٹر سائیکل پر بیگم کوٹ جا رہا تھا کہ بس نے کچل دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبرنہ ہو سکا۔ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ہارون آباد میں بہاولنگر روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ، جس میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو  (صفحہ7بقیہ نمبر4)

گئے ، ملک ندیم ڈرائی فروٹ کا کاروبار کرتا تھا جبکہ دوسرا شخص کراچی سے مہمان آیا ہوا تھا۔حجرہ شاہ مقیم میں حجرہ چوک شیر گڑھ روڈ کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں 18 سالہ لڑکی عائشہ روڈ ڈیوائڈر سے جا ٹکرائی اور موقع پر جاں بحق ہو گئی۔بصیر پور کے علاقہ موضع کھگہ مہر شاہ میں آلوبردار ٹریکٹر ٹرالی لوڈ زیادہ ہونے کے باعث الٹ گئی جس سے 18سالہ ڈرائیورعلی اصغر جاں بحق اوراسکا20سالہ ساتھی نصراللہ زخمی ہوگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں