ٹیکسی ڈرائیورز کو بے ہوش کر کے لُوٹنے والی خاتون گرفتار

ٹیکسی ڈرائیورز کو بے ہوش کر کے لُوٹنے والی خاتون گرفتار

2 فونز،رقم لے کر فرارہوگئی،گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور پولیس نے رائیڈ بک کر کے ٹیکسی ڈرائیوروں کو بے ہوش کر کے لوٹنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ،ملزمہ نے جوہر ٹاؤن میں گزشتہ دنوں ایک کار ڈرائیور کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور موبائل فونز اور نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئی تھی ، پولیس کے مطابق ملزمہ مختلف علاقوں میں ڈرائیورز کو نشہ آور چیز دے کر لوٹ مار کرتی تھی اور اس کی پیشہ ورانہ کارروائیوں کا دائرہ لاہور کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں تک پھیلا ہوا تھا ،تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج مقدمے میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیورنے بتایا کہ 29 مارچ کی شب لاہور کے نجی ہسپتال (صفحہ7بقیہ نمبر3)

 کے قریب ایک رائیڈ ملی، خاتون نے کھوکھر چوک جانا تھا، گاڑی میں بیٹھتے ہی خاتون نے مجھے جوس پینے کے لیے دیا اور کچھ فاصلے کے بعد واش روم جانے کا کہا، قریبی پٹرول پمپ پر گاڑی روکی تو میں بے ہوش ہوگیا اور جب ہوش آیا تو گاڑی سے دو موبائل فونز اور نقدی اور وہ عورت غائب تھی،پولیس حکام کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے اور اس وقت خاتون تفتیشی حکام کی حراست میں ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں