ڈالر کی قدر3پیسے کم،تولہ سونا 15300روپے مہنگا

ڈالر کی قدر3پیسے کم،تولہ سونا 15300روپے مہنگا

تولہ سونا 4 لاکھ 94 ہزار 62 ،دس گرام 4 لاکھ 23 ہزار578 کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 279.12 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 279.15 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانبعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 153 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ہزار 713 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 15 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 117 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار578 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 200 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 984 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں