جنگ بندی ،صنعتکاروں کاوزیر اعظم،فیلڈ مارشل کوخراج تحسین

جنگ بندی ،صنعتکاروں کاوزیر اعظم،فیلڈ مارشل کوخراج تحسین

امن کی راہ ہموار،لاکھوں انسانی جانیں محفوظ رہیں ،صدرسائٹ عبدالرحمان فدا

کراچی(بزنس رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر عبدالرحمان فدانے جنگ بندی کرانے میں پاکستان کی شاندار سفارتی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیرکو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے نہایت نازک اور حساس عالمی صورتحال میں جس دانشمندی، تدبر اور سفارتی مہارت کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر اور لائق ستائش ہے ۔اس تاریخی کامیابی کے نتیجے میں لاکھوں قیمتی انسانی جانیں تباہی سے محفوظ ہوئیں اور خطے میں امن کی راہیں ہموار ہوئیں۔عبدالرحمان فدا کا کہنا تھاکہ پاکستان نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے بلکہ عالمی امن کیلئے مثبت اورمؤثر کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی یہ سفارتی فتح پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب بن کر یاد رکھی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں