کیمیکل اینڈ کوٹنگ ایشیا نمائش کاآغاز 12مئی سے ہوگا

کیمیکل اینڈ کوٹنگ ایشیا نمائش کاآغاز 12مئی سے ہوگا

پی سی ڈی ایم اے اور ای کامرس گیٹ وے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے )اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان نے کیمیکل اینڈ کوٹنگ ایشیا نمائش کے مشترکہ انعقاد کیلئے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے ہیں۔ یہ نمائش 12 سے 14 مئی 2026 کو کراچی ایکسپو سینٹر میں 23ویں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف ایشیا)کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔ایم او یو پر چیئرمین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی اور صدر ای کامرس گیٹ وے پاکستان ڈاکٹر خورشید نظام نے دستخط کیے۔ سلیم ولی محمد اور خورشید نظام نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کی کیمیکل اور کوٹنگ صنعت کو ایک وسیع تر پلیٹ فارم فراہم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔نمائش کا مقصد کیمیکل اور کوٹنگ صنعت سے وابستہ مینوفیکچررز، سپلائرز اور اہم فریقوں کو ایک چھت تلے یکجا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی جدت پیش کر سکیں، کاروباری روابط قائم کر سکیں اور نئے مارکیٹ مواقع تلاش کر سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں