کراچی میں پہلی میڈ ان گجرانوالہ نمائش کا کل سے آغاز

کراچی میں پہلی میڈ ان گجرانوالہ نمائش کا کل سے آغاز

کراچی(بزنس رپورٹر)صنعتی شہر گجرانوالہ کے ہنر مندوں کی تیار کردہ مصنوعات کی پہلی بار کراچی میں نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد مقامی صنعت کو فروغ دینا اور کاروباری روابط کو وسعت دینا ہے۔

 3 روزہ میڈ اِن پاکستان گجرانوالہ نمائش کا آغاز کل سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا، جس میں مختلف صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں اور کاریگروں کی تیار کردہ مصنوعات پیش کی جائیں گی۔نمائش کا انعقاد ٹڈاپ اور گجرانوالہ چیمبر کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے ۔منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد گجرانوالہ کی صنعتی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں