ایف پی سی سی آئی، ڈیزل قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیر مقدم
کراچی(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعاطف اکرام شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 134.81 روپے فی لیٹر کی نمایاں کمی کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔۔
انہوں نے واضح کیا کہ مرکزی تجارتی باڈی نے 2 اپریل کے تباہ کن اضافے کو سختی سے مسترد کر دیا تھا اور ڈیزل کی قیمتوں کو معقول بنانے کے ساتھ تجارت اور صنعت کے لیے ایک حفاظتی طریقہ کار کی پرزور وکالت کی تھی، عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا کہ مرکزی تجارتی باڈی نے اس نمایاں کمی کو جس نے HSD کے ریٹ کو 520.35 روپے سے کم کر کے 385.54 روپے فی لیٹرکر دیا، تجارت، صنعت اور عام عوام کے لیے ایک انتہائی ضروری ریلیف اور سکھ کا سانس قرار دیا ہے۔