امریکا:55ٹی شرٹس پہن کر میراتھن میں دوڑنے کا ریکارڈ

امریکا:55ٹی شرٹس پہن کر میراتھن میں دوڑنے کا ریکارڈ

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک خاتون ایتھلیٹ نے 55 ٹی شرٹس پہن کر ہاف میراتھن میں شرکت کی اور گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا۔

آرکنساس سے تعلق رکھنے والی میریڈتھ اسمتھ نے 55 ٹی شرٹس پہن کر 30 مارچ 2025 کو فورٹ اسمتھ ہاف میراتھن میں حصہ لیا تھا اور اب گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ خواتین کی کیٹئگری میں سب سے زیادہ ٹی شرٹ پہن کر ہاف میراتھن میں دوڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔میریڈتھ نے یہ میراتھن 3 گھنٹے اور 30 منٹ کے اندر مکمل کی۔گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ ان کے لیے بہت خاص ہے ۔ جب انہوں نے 2013 میں وزن گھٹانے کے لیے دوڑنے کا آغاز کیا تھا تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ممکن ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں