نانا پاٹیکر مکمل فٹ، ورزش کی ویڈیو پرمداح حیران
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر76سال کی عمرمیں بھی مکمل فٹ ہیں اور انکی فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا، انکی جم میں ورزش کرتے ہوئے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے۔۔۔
جس میں نانا پاٹیکر سفید بنیان، شارٹس اور گلے میں گمچھا ڈالے بارز پر مسلسل ٹرائی سیپ 15 ڈِپس مکمل کرتے نظر آئے ۔ اداکارہ شلپا شیٹی، اداکار راہول دیواور ریپر بادشاہ سمیت کئی معروف شخصیات نے ویڈیو پر انہیں ‘لیجنڈ’ اور ‘انسپریشن’ قرار دیا۔