برٹنی سپیئرز پر نشے میں گاڑی چلانے کا مقدمہ،4مئی کوعدالت پیشی
لاس اینجلس(شوبزڈیسک )عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز ایک بار پھر قانونی مشکلات کا شکار ہوگئی ہیں، جہاں انہیں جنوبی کیلیفورنیا میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں باقاعدہ طور پر فرد جرم کا سامنا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینچورا کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے 30 اپریل کو برٹنی سپیئرز کے خلاف الکحل اور منشیات کے زیر اثر گاڑی چلانے کے جرم میں ایک معمولی نوعیت کا مقدمہ درج کیا۔ استغاثہ کے مطابق گلوکارہ نے مبینہ طور پر الکحل اور منشیات کے اثر میں گاڑی چلائی، جس کے بعد ان کی 4 مئی کو وینچورا کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں پیشی طے کی گئی ہے ۔رپورٹس کے مطابق چونکہ مقدمہ نسبتاً کم درجے کا ہے ، اس لیے امکان ہے کہ ان کے وکیل عدالت میں ان کی نمائندگی کریں گے اور ذاتی حاضری ضروری نہیں ہوگی۔