سمندری غذاؤں میں موجود وائرس نابینا پن تک لیجاسکتا
بیجنگ(نیٹ نیوز)تازہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جھینگوں اور دیگر سمندری غذاؤں کو متاثر کرنے والا ایک وائرس اب انسانوں میں نئی ابھرتی ہوئی آنکھوں کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے ،ایسی بیماری جو مستقل نابینا پن تک لے جا سکتی ہے ۔
چین کے سائنسدانوں نے کوورٹ مورٹیلٹی نوڈا وائرس (CMNV) کو ایک خاص بیماری سے جوڑا ہے جسے پرسسٹنٹ آکیولر ہائپرٹینشن وائرل اینٹیریئر یووائٹس (POH-VAU) کہا جاتا ہے ۔ اس بیماری میں مبتلا افراد کی آنکھوں کے ٹشوز میں اس وائرس کے شواہد حاصل کیے اور کئی افراد نے حال ہی میں کچی سمندری خوراک یا آبی جانوروں کے ساتھ رابطے کی بھی تصدیق کی۔ اگر یہ تعلق مکمل ثابت ہو جاتا ہے تو CMNV پہلا ایسا وائرس ہوگا جو آبی حیات سے انسانوں میں منتقل ہو کر آنکھوں کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے ۔