سگریٹ نوشی کو ذہنی کمزوری سے کیوں جوڑا جاتا ہے

سگریٹ نوشی کو ذہنی کمزوری سے کیوں جوڑا جاتا ہے

شکاگو(نیٹ نیوز)ماہرین صحت نے نشاندہی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کس طرح سگریٹ نوشی ڈیمنشیا (دماغی تنزلی اور نسیان کی بیماری) کے خطرات کو بڑھاتی ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ پھیپھڑے براہ راست دماغ سے منسلک ہوتے ہیں۔

طاس حوالے سے امریکا کی یونیورسٹی آف شکاگو میں کی تحقیق کے مطابق نکوٹین ایک ایسا نیا حیاتیاتی راستہ متحرک کر سکتی ہے جو اس تعلق کی وضاحت کرنے میں مدد دیتا ہے ۔اس سے قبل ہونیوالی تحقیق سے ظاہر ہوا تھا کہ درمیانی عمر میں زیادہ سگریٹ نوشی کرنے والوں میں کئی دہائیوں بعد ڈیمنشیا، بشمول الزائمر کی بیماری کا خطرہ دوگنا سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے ۔ یہ تحقیق ایک واضح پھیپھڑے و دماغ کے تعلق کو ثابت کرتی ہے ، جو اس بات کی وضاحت کر سکتی ہے کہ سگریٹ نوشی کو ذہنی کمزوری سے کیوں جوڑا جاتا ہے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں