اسہال ہونے پر بھی اینٹی بائیوٹکس کا کورس ادھورا نہ چھوڑیں
لاہور(نیٹ نیوز)اینٹی بائیوٹکس عام طور پر بیکٹیریا سے ہونے والے انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں تاہم یہ جسم کے مفید بیکٹیریاز کو بھی متاثر کرتی ہیں جس کے باعث اسہال سمیت مختلف مضر اثرات سامنے آ سکتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کے عام مضر اثرات میں اسہال، متلی، الٹی، الرجی، ایسٹ انفیکشن اور دھوپ سے حساسیت شامل ہے ۔اینٹی بائیوٹکس کے استعمال سے اسہال کی شکایت اس لیے ہوتی ہے کیونکہ یہ ادویات آنتوں کے قدرتی بیکٹیریاز کے توازن کو بگاڑ دیتی ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسہال کی صورت میں بھی اینٹی بائیوٹکس کا کورس ادھورا چھوڑنا مناسب نہیں ہے ، ایسا کرنے سے انفیکشن مکمل ختم نہیں ہوتا، بیماری دوبارہ لوٹ سکتی ہے اور بیکٹیریا میں ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا ہو سکتی ہے ۔