جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ، افتخار ملک
لاہور(اے پی پی)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ۔۔۔
وہ مشرق وسطی میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے پائیدار حل کیلئے پاکستان کی امن پر مبنی مخلصانہ کوششوں کی بھرپور حمایت کرے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کاوشوں کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے میں تعمیری کردار ادا کیا۔