گوادر میں چینی سولر سسٹمز کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ
گوادر (این این ا ٓئی)چینی ساختہ سستے سولر سسٹمز کی فروخت گوادر کے الیکٹرانک بازاروں میں گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے کے دوران تیزی سے بڑھ گئی ہے ۔
اس پیش رفت نے نہ صرف دکانداروں کی آمدنی میں اضافہ کیا بلکہ رہائشیوں کو طویل دورانیے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بھی وقتی ریلیف فراہم کیا ہے ۔گوادر پرو کے مطابق مارچ اور جاری اپریل کے دوران میرے اسٹور میں سستے اور معیاری سولر سسٹمز کی فروخت میں تقریباً 60فیصد اضافہ ہوا ہے۔