خوردنی تیل کادرآمدی بل 2.937ملین ڈالرریکارڈ

خوردنی تیل کادرآمدی بل 2.937ملین ڈالرریکارڈ

9ماہ میں پام آئل کی درآمد پر 2.864ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال خوردنی تیل کی درآمد میں اضافہ ہوا، پہلے 9ماہ میں پام آئل کی درآمد میں اضافہ جبکہ سویابین آئل کی درآمد میں کمی ریکارڈکی گئی۔اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں خوردنی تیل کی درآمد پر2.937ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہو ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خوردنی تیل کی درآمد پر2.817ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مارچ میں خورنی تیل کادرآمدی بل 309.52ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں 342.93ملین ڈالرتھا۔ 9ماہ میں پام آئل کی درآمد پر 2.864ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو 12.31فیصدزیادہ ہے ۔ مارچ میں پام آئل کادرآمدی بل 309.95ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں 332.80ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں  340.18ملین ڈالرتھا۔پہلے 9ماہ میں سویا بین آئل کی درآمد پر72.196ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجو 266.26ملین ڈالرکے مقابلے میں کم ہے ۔مارچ میں سویابین آئل کی درآمد کاحجم صفر رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں