پاکستان کو گہرے ساختی معاشی مسائل کا سامنا ہے ،پی بی سی

 پاکستان کو گہرے ساختی معاشی مسائل کا سامنا ہے ،پی بی سی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی)نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو گہرے ساختی معاشی مسائل کا سامنا ہے جو معاشی ترقی کو سست اور سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں

جبکہ قواعد کی پابندی کرنے والے کاروبار کو اضافی جانچ پڑتال، غیر ضروری نوٹسز اور ٹیکس ریفنڈ میں طویل تاخیر کا سامنا ہے ۔پالیسی سازوں کو پیش کی گئی دستاویز میں پی بی سی نے کہا کہ پاکستان کے معاشی مسائل کی بنیادی وجوہات میں مالیاتی عدم توازن، محدود ٹیکس نیٹ، برآمدی مسابقت کی کمزوری اور پالیسیوں میں تسلسل کا فقدان شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں