رشین فیڈریشن تجارت بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی، ٹریڈر
فیصل آباد (اے پی پی)رشین فیڈریشن پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
یہ بات رشین فیڈریشن کے ٹریڈ ریپریزینٹیٹومسٹر ڈینس نیوزو روف نے فیصل آباد چیمبرمیں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود روس پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں مستحکم ترقی کے بہترین مواقع موجود ہیں۔