مالیاتی سختی کے خزانے پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے ،ایس ایم تنویر
کراچی(بزنس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے سینئر رہنما ایس ایم تنویر نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باوجود عالمی سطح پر اس قدر زبردست اضافہ کہیں نہیں دیکھا گیا۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اس مالیاتی سختی سے قومی خزانے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے ۔حکومتی 60 ٹریلین روپے قرضے کے موجودہ حجم کے تناظر میں شرح سود میں محض ایک فیصد اضافے سے حکومت کو شرح سود کی مد میں اضافی 600 ارب روپے ادا کرنے ہوں گے ۔