ڈگری کے ساتھ اسکلز حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت، ابراہیم امین

ڈگری کے ساتھ اسکلز حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت، ابراہیم امین

کراچی(سٹی ڈیسک)جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغِ عامہ میں قائم کریئیٹو اسکوائرکے تحت پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے فری لانسنگ کا انقلاب ڈگری سے ڈیجیٹل پی ار ڈیلز کے عنوان پر مجلس مذاکرہ منعقد کی گئی۔

تقریب سے فری لانسنگ ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین ابراہیم امین، شعبہ ابلاغ عامہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سعدیہ، محمود فری لانسر ایم حسن بن لیاقت، سیدہ مہرخ شاہ اور ساگر سامی طلبہ کو فری لانسنگ شروع کرنے اور فری لانسنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے خدمات کو فروخت کرنے اور کمانے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پرچیئرمین ابراہیم کا کہنا تھا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل ہورہی ہے اور پاکستانی نوجوان اس ترقی کرتی ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بن رہے ہیں،فری لانسنگ میں اب بڑی تبدیلی آگئی ہے اور اب فری لانسنگ پلیٹ فارم پر فرد واحد کے بجائے ایک ایجنسی کے طورپر کام کریں۔ ایسے نوجوانوں کا گروپ بنائیں جوکہ مختلف نوعیت کی صلاحیتوں کے حامل ہوں اور سب مل کر بطور ایجنسی کے کام کریں تاکہ کلائنٹس کو ہرقسم کی خدمات فراہم کی جاسکیں۔ ابراہیم امین نے شعبہ ابلاغیات کے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈگری مکمل کرنے کے ساتھ وہ اسکل بھی سکھیں جس کی طلب فری لانسنگ کی مارکیٹ میں موجود ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم کا اخراجات خود اٹھا سکیں۔ پیفلا اس حوالے سے طلبہ کا ہاتھ پکڑنے ،انہیں اسکل سیکھانے اور بین الاقوامی مارکیٹ سے پہلا ڈالر کمانے کا ہنر سکھانے کے لئے تیار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں