مرکنٹائل ایکسچینج میں 26.012ارب کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 26.012ارب کے سودے

کاروباری حجم 67,530 لاٹس رہا،زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 67,530 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 26.012 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (9.115 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد سی او ٹی ایس (9.089 ارب )، این ایس ڈی کیو 100 (2.831 ارب)، پلاٹینم (1.211 ارب روپے)، کاپر (742.729 ملین روپے )، گندم (715.501 ملین روپے )، کروڈ آئل (596.525 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (481.810 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (382.099 ملین روپے )، برینٹ (263.137 ملین روپے ) اور سویابین (198.718 ملین روپے )شامل رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں