وافی انرجی اورانڈس موٹر میں اسٹرٹیجک شراکت داری قائم
اعلیٰ معیار کے لبریکیٹس کی فراہمی، جدید آٹو ضروریات پوری کرنے کا عزم
کراچی(بزنس ڈیسک)وافی انرجی پاکستان اور انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں ٹویوٹا جنوئن موٹر آئل کی فراہمی کیلئے ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے ۔ معاہدے کے تحت وافی انرجی پاکستان دو اہم پروڈکٹ گریڈز پیٹرون پلس 10W-30 اور پیٹرون 20W-50 فراہم کرے گی ۔یہ اشتراک وافی انرجی کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ وہ پاکستان میں آٹو موٹیو کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق اعلیٰ معیار کے لبریکیٹ سلوشنز فراہم کرتی رہے گی۔ معاہدے پر وافی انرجی پاکستان کے ڈائریکٹر لیوبریکینٹس، دانش انصاری اور انڈس موٹر کمپنی کے ڈائریکٹر سیلز، مارکیٹنگ اینڈ کسٹمر فرسٹ ڈویژن عبدالرّب نے کراچی میں دستخط کیے ۔ وافی انرجی پاکستان کے ڈائریکٹر لیوبریکینٹس دانش انصاری نے کہا کہ جس طرح گاڑیوں کی ٹیکنالوجیز ترقی کر رہی ہیں، او ای ایم شراکتیں بھی اس بات کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں کہ لیوبریکینٹ سولوشن انجن کی ضرورتوں اور کارکردگی کی توقعات کے مطابق ہوں۔ یہ تعاون ہمیں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے جو ان بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ وافی انرجی کے ساتھ ہماری شراکت ہماری اُس صلاحیت کو بہتر بناتی ہے کہ ہم ایسی مصنوعات فراہم کر سکیں جو ٹویوٹا کے عالمی معیار سے ہم آہنگ ہوں ۔