ہنجروال میں نامعلوم شخص کی گلا کٹی لاش برآمد

ہنجروال میں نامعلوم شخص  کی گلا کٹی لاش برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق ہنجروال کے علاقے نیاز بیگ روڈ، شہنشاہ چوک کے قریب نامعلوم شخص کی خون میں لت پت لاش ملی،

جسے شہ رگ کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ متوفی کی عمر تقریباً 40 سال بتائی جاتی ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا، جبکہ نامعلوم ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں