دنانیر مبین پر فلم کی پروموشن کیلئے بولڈ لباس پہننے پر تنقید
کراچی (آئی این پی)اداکارہ دنانیر مبین کو فلم میرا لیاری کی پروموشن کے دوران بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
دنانیر مبین آج کل فلم میرا لیاری کی پروموشن کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں ۔ انہوں نے فلم کے حالیہ پروموشنل ایونٹ کے لیے مغربی طرز کے لباس کا انتخاب کیا۔ وہ تقریب میں ٹوئیڈ سیٹ یعنی سرمئی رنگ کی جیکٹ اور منی اسکرٹ کے ساتھ سیاہ رنگ کی ٹائٹس پہنے نظر آئیں۔اس سے قبل فلم کے پہلے پروموشنل ایونٹ کے لیے بھی دنانیر مبین نے بولڈ لباس پہننے کا انتخاب کیا تھا۔