سی این این کے بانی ٹیڈ ٹرنر انتقال کر گئے
واشنگٹن ( اے ایف پی ) ٹیڈ ٹرنر وہ رنگین مزاج امریکی کاروباری شخصیت تھے جنہوں نے 1980 میں سی این این قائم کر کے ٹیلی ویژن خبروں کی دنیا کو بدل دیا، ٹیڈ ٹرنر87برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔۔
کیبل نیوز نیٹ ورک نے چوبیس گھنٹے جاری رہنے والی بریکنگ نیوز کی نشریات کے ذریعے روایتی نشریاتی نظام کو بدل کر رکھ دیا اور 1990-91 کی خلیجی جنگ کی کوریج کے دوران عالمی شہرت حاصل کی۔یہ امر یکا کا پہلا 24 گھنٹے مسلسل خبریں نشر کرنے والا چینل تھا جس نے تیزی سے عالمی سطح پر اپنی ساکھ بنائی۔