پاکستان میں متوقع سہ ملکی ون ڈے سیریز ، سری لنکا راضی

پاکستان میں متوقع سہ ملکی ون ڈے سیریز ، سری لنکا راضی

پاکستان میں متوقع سہ ملکی ون ڈے سیریز ، سری لنکا راضی اکتوبر،نومبر میں سیریز پاکستان ، سری لنکا ،انگلینڈ کے درمیان کھیلی جائیگی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں متوقع سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے سری لنکا نے شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ایونٹ کے انعقاد کی تیاریاں تیز کر دی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سہ ملکی سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم، سری لنکا کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلی جائے گی جس کا مقصد آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بہتر بنانا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اس سیریز میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے اور تمام بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت جاری ہے ۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ سیریز رواں سال اکتوبر تا نومبر کے دوران پاکستان میں کھیلی جائے گی جبکہ میچز کے لیے لاہور اور کراچی کو ممکنہ وینیوز کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ سری لنکن ٹیم اس دورے کے دوران سیریز سے قبل ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیل سکتی ہے جبکہ بعد میں ٹیسٹ سیریز بھی شیڈول کا حصہ بن سکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں