ٹیسٹ سیریز میں بابر اپنی فارم کا فائدہ اٹھائیں:راشد لطیف

 ٹیسٹ سیریز میں بابر اپنی فارم  کا فائدہ اٹھائیں:راشد لطیف

کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان راشد لطیف نے کہاہے کہ قومی ٹیم کے آگے ٹی 20 کے میچز نہیں ہیں۔

بنگلادیش سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے تو بابر اپنی فارم کا فائدہ اٹھائیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ مت سوچیں کہ آپ ٹیم میں آجائیں گے اور ٹی 20 کے کپتان بن جائیں گے ، یہ سوچیں کہ اگلے دو ٹیسٹ میچز جتوانے ہیں، ویسٹ انڈیز سے بھی ٹیسٹ میچز ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہے ، یہاں پر آپ ٹیم کو اوپر لے کر جائیں اور فائنل کھیلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں