چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

چوہنگ میں عابد ،شالیمار میں کامران ،گلبرگ میں فائق ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھے گجرپورہ ، اچھرہ سے گاڑیاں، مزنگ، راوی روڈ ،نشتر کالونی سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور (کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فونز، گاڑیوں اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے ، چوہنگ میں عابد سے 3 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل، شالیمار میں کامران سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل، بادامی باغ میں ظہور سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل، ہنجروال میں ابرار سے  3 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل جبکہ گلبرگ میں فائق سے 3 لاکھ روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گجرپورہ اور اچھرہ سے گاڑیاں جبکہ مزنگ، راوی روڈ اور نشتر کالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔شفیق آباد کے علاقے دھوبی گھاٹ کا رہائشی سہیل احمد موٹرسائیکل پر 20لاکھ روپے بیگ میں ڈال کر گھر کے باہر پہنچا توموٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنے دو ڈاکو 20لاکھ روپے سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے ،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔تھانہ شفیق آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں